ہائیکورٹ کے حکم پر پاکستان میں ٹک ٹاک پھر بند

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Tiktok banned in Pakistan

پشاور:معاشرے میں فحاشی پھیلانے کے الزام میں پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں ٹک ٹاک کے خلاف درخواست دائر کی گئی تھی جس کی سماعت آج چیف جسٹس قیصر رشید نے کی۔

درخواست گزار نے پشاور ہائی کورٹ سے استدعا کی کہ ٹک ٹاک ایپلی کیشن بند کردی جائے۔ پشاور ہائی کورٹ نے ٹک ٹاک ایپ آج سے بند کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ قیصر رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک ویڈیوز کے باعث معاشرے میں فحاشی پھیل رہی ہے۔ جب تک ٹک ٹاک عہدیدار حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل کیلئے تعاون نہیں کرتے، ٹک ٹاک بند رکھیں۔

ڈی جی پی ٹی اے نے عدالت کو آگاہ کیا کہ صرف پاکستان سے ہر روز ٹک ٹاک پر 45 لاکھ ویڈیوز اپ لوڈ کی جاتی ہیں۔بعد ازاں عدالت نے ٹک ٹاک ایپ بند کرنے کا حکم دے دیا۔

مزید پڑھیں:کنول آفتاب کی ٹک ٹاک پر دھماکے دار واپسی، نئی ویڈیوز وائرل 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پی ٹی اے  نے ٹک ٹاک کی انتظامیہ کی طرف سے یقین دہانی کے بعد ٹِک ٹِک پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ گزشتہ برس 19 اکتوبر کو کیا۔

پی ٹی اے نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی جانب سے فحاشی اور بے حیائی پھیلانے میں ملوث تمام اکاؤنٹس کو بلاک کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹِک ٹاک کو کھولاجارہا ہے۔

غیر اخلاقی مواد کو فلٹر کرنے میں ناکامی کے سبب 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک کو بلاک کردیا گیا تھا۔

Related Posts