سابق وزیر پرویز خٹک نے تحریکِ انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، پرویز خٹک
نوشہرہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) نے 6 ہزار جعلی ووٹ ڈالے، پرویز خٹک

پشاور: سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے تحریکِ انصاف چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کسی دوسری پارٹی میں شامل نہیں ہورہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک نے پارٹی چھوڑنے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ واضح کرنا چاہتا ہوں کہ میں کسی دوسری پارٹی کا حصہ نہیں بن رہا۔

یہ بھی پڑھیں:

پرویز خٹک نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا

I want to make it clear that I have no intention of affiliating with any other political party nor have I had any meetings with Jahangir Khan Tareen. The ongoing news circulating in the media about me is unfounded and completely false.

ٹوئٹر پیغام میں پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک نے کہا کہ استحکامِ پاکستان پارٹی کے سرپراست جہانگیر ترین سے ملاقات  نہیں ہوئی۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر میرے بارے میں پھیلنے والی خبریں مکمل طور پر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کی صدارت چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پرویز خٹک نے آج سے 9 روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا۔

Related Posts