اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیدی، حمزہ شہباز پنجاب کے وزیر اعلیٰ نہیں رہے، پرویز الٰہی نئے وزیر اعلیٰ پنجاب نامزد ہوگئے، سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پرویز الٰہی سے آج رات 11 بجے حلف لیا جائے۔
سپریم کورٹ نے 11 صفحات پر مشتمل فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ پرویز الہٰی کی درخواست منظور کرتے ہیں، ڈپٹی سپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جاتی ہے، ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط تھی، پرویزالہٰی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے، حمزہ شہباز وزیراعلیٰ نہیں رہے۔
سپریم کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے میں کہا گیا کہ چیف سیکرٹری پرویزالہٰی کی کامیابی کانوٹیفکیشن جاری کریں،پنجاب کے تمام وزرا فوری طور پر عہدے چھوڑ دیں۔
سپریم کورٹ نے فیصلے میں کہا کہ گورنر پنجاب وزیراعلیٰ سے عہدے کا حلف لیں، آج رات ساڑھے 11 بجے حلف لیاجائے۔ اگر گورنر پنجاب حلف نہیں لیتے تو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی حلف اُٹھائیں۔
واضح رہے کہ فل کورٹ بنچ کے لیے اتحادی حکومت کی درخواست مسترد کرنے کے بعد سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
مزید پڑھیں:سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کالعدم قرار دیدی