اسلام آباد:پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اورحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ممبر چوہدری پرویز الٰہی نے ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس میں آزادی مارچ ودھرنا اورمطالبات زیر بحث لائے گئے ۔
ملاقات کے بعد چوہدری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مثبت پیش رفت ہورہی ہے، کئی چیزیں ساتھ ساتھ چل رہی ہیںابھی تھوڑا صبر اور محنت کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے کہا کہ محنت اس لیے ہو رہی ہے مثبت طریقے سے معاملے منطقی انجام کو پہنچے ہمارے مقصد کو کامیابی ملے گی لیکن ٹائم لگے گا۔
مزید پڑھیں : چوہدری برادران کی کاوشوں سے حکومت اپوزیشن ڈیڈ لاک ٹوٹ سکتا ہے،فضل الرحمان