چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدرِ مملکت سے ملاقات

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدرِ مملکت سے ملاقات
چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیا، صدرِ مملکت سے ملاقات

اسلام آباد: سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ق لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے احکامات کے تحت گزشتہ شب وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے حلف لیا۔  نئے وزیر اعلیٰ نے صدرِ مملکت سے ملاقات بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دیدی

قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نئے وزیر اعلیٰ سے حلف لینے سے معذرت کی تھی۔ صدرِ مملکت نے گزشتہ شب 2 بجے پی ٹی آئی اور ق لیگ کے مشترکہ حمایت یافتہ وزیر اعلیٰ سے حلف لیا۔

تقریب کے سلسلے میں نو منتخب وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی گورنر ہاؤس سے وفاقی دارالحکومت کیلئے روانہ ہوئے تھے جہاں پرویز الٰہی کی حلف برداری کم و بیش 20 سال بعد ہوئی۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی اس سے قبل نائب وزیر اعظم اور وزیرِ دفاعی پیداوار و انڈسٹریز کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ سپریم کورٹ نے رات 11بج کر 30 منٹ پر حلف برداری کی ہدایت کی تھی۔

بعد ازاں نو منتخب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات بھی کی جس کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال سمیت ملکی معاملات پر گفتگو ہوئی۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے نو منتخب وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کو مبارکباد دی۔ چوہدری پرویز الٰہی بطور وزیر اعلیٰ پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے پر عزم ہیں جنہیں سیاسی و معاشی محاذ پر متعدد چیلنجز کا سامنا ہے۔

Related Posts