پرویز الٰہی کو پمز اسپتال سے اٹک جیل منتقل کر دیا گیا

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اٹک: سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر پرویز الٰہی کو پمز اسپتال سے اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پرویز الٰہی کی اٹک جیل میں طبیعت خراب ہونے پر انہیں سخت سیکیورٹی میں طبی معائنے کے لیے پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

تاہم سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کی طبیعت بہتر ہونے پر انہیں واپس اٹک جیل منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر رہائی کے فوراً بعد اسلام آباد پولیس نے تھری ایم پی او کے تحت دوبارہ گرفتار کر لیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار برائے سیکیورٹی، ڈی آئی جی آپریشنز اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام کو چوہدری پرویز الٰہی کی بحفاظت گھر واپسی کو یقینی بنانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ، عمران خان کی اہلیہ نے ممکنہ گرفتاری کے خلاف درخواست دے دی

انہیں اسلام آباد منتقل کرنے کے فوراً بعد، ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد نے انہیں پاکستان مینٹیننس آف پبلک آرڈر (ایم پی او) کے تحت 15 دن کے لیے حراست میں رکھنے کا حکم دیا۔

Related Posts