پولیس حملہ کیس، سابق وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی کی ضمانت منظور

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پرویز الٰہی سے آج رات 11 بجے حلف لیا جائے: سپریم کورٹ کا حکم
پرویز الٰہی سے آج رات 11 بجے حلف لیا جائے: سپریم کورٹ کا حکم

لاہور: عدالت نے پولیس حملہ کیس میں سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی  گھر پر چھاپے کے دوران مزاحمت اور پولیس پر حملے سے متعلق مقدمے میں درخواستِ ضمانت انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور نے منظور کی۔

یہ بھی پڑھیں:

مجھے کچھ ہوا تو اس کے پیچھے ڈرٹی ہیری ہوگا۔عمران خان

انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جس مقدمے میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کی، تھانہ غالب مارکیٹ میں درج کرایا گیا تھا۔ چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ مجھ پر بے بنیاد الزام لگایا گیا۔

سابق وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے مؤقف اختیار کیا کہ مقدمے میں پولیس پارٹی نے مجھ پر پیٹرول بم پھینکنے کا الزام بھی لگایا۔ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے بے بنیاد اور جھوٹا مقدمہ درج کیا گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے عدالت سے استدعا کی کہ مقدمے کے حتمی فیصلے تک ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت نے مقدمے میں 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض ضمانت کی درخواست منظور کر لی۔

بعد ازاں عدالت کے باہر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم ان سے اور ان کے خاندان سے بھی واقف ہیں۔ ان کی عادت ہے کہ جس سے وعدہ کرو، وفا کبھی نہ کرو۔

میڈیا سے گفتگو کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ مقدمات ساتھ ساتھ چلیں گے، ہمیں کوئی گھبراہٹ نہیں ہے اور ہم پوری طرح مقدمے کا سامنا کر رہے ہیں۔

Related Posts