اسلام آباد: اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے تحریکِ انصاف کو قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کے فیصلے پر نظرِ ثانی کا مشورہ دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نائب چیئرمین تحریکِ انصاف شاہ محمود قریشی اور ق لیگ کے سینئر مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی کے مابین ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال اور لانگ مارچ کی کال سمیت دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔اس موقعے پر شاہ محمود قریشی کے صاحبزادے زین قریشی بھی موجود تھے۔
عمران خان کی گرفتاری کا خواب دیکھنے والے حکومت کی فکر کریں۔پرویز الٰہی