مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم، 5 کشمیری شہید

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم و ستم جاری ہے، جعلی سرچ آپریشن کے دوران مزید 5 کشمیری شہید ہوگئے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے 5 کشمیری نوجوانوں کو ضلع کپواڑہ میں جعلی مقابلے میں فائرنگ کر کے شہید کیا، کپواڑہ اور قریبی علاقوں کے محاصرے کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا گیا۔

قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا، اس دوران کشمیریوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کے گھر پر فائرنگ، ڈرائیور زخمی

واضح رہے کہ کپواڑہ اور نواحی علاقوں میں ناکہ بندی جاری ہے، موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے اور لوگ گھروں میں محصور ہیں، بھارتی فورسز کے مظالم کیخلاف نماز جمعہ کے بعد مختلف علاقوں میں احتجاج ہو گا۔

Related Posts