عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے، بلاول بھٹو زر داری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے، بلاول بھٹو زر داری
عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے، بلاول بھٹو زر داری

ملتان: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں دورہ ملتان سے مطمئن ہوں،توقع ہے 27فروری کے لانگ مارچ کی کامیابی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی ملتان کی تنظیمیں اور کارکن مثالی کردار ادا کریں گے اور کسی دباؤ میں آئے بغیر اسلام آباد کی طرف روانہ ہوں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے ضلعی جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی سے ایک ملاقات میں کیا جس میں راؤ ساجد علی نے چیئرمین کو یقین دلایا کہ ملتان ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کا گڑھ رہا ہے اور لانگ مارچ میں بھی ملتان کا کردار مثالی ہو گا۔

بلاول بھٹو نے ملاقات میں راؤ ساجد کو بھی شاباش دی اور کہا کہ وہ لانگ مارچ کی تیاریوں کے سلسلے میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتے رہیں، راؤ ساجد علی نے چیئرمین بلاول بھٹو کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الحمد اللہ ضلع ملتان میں پیپلز پارٹی پوری طرح متحرک ہے اور ستائیس فروری کا لانگ مارچ جیسے ہی ملتان پہنچے گا تو اس کا تاریخی استقبال کیاجائے گا۔

راؤ ساجد نے کہا کہ بلاول بھٹو کے حالیہ دورے اور خاص طور پر گیلانی ہاؤس میں ہونے والے ورکرز کنونشن میں کارکنوں نے ثابت کیا ہے کہ وہ نہ صرف متحد ہیں بلکہ لانگ مارچ کے سلسلے میں بڑی سے بڑی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

مزید پڑھیں: اپوزیشن ابھی تک عدم اعتماد کی تاریخ بھی نہیں دے سکی، فواد چوہدری

راؤ ساجد علی نے بجلی کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ جس طرح حکمران عوام پر مظالم ڈھا رہے ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ حکمرانوں کے رخصت کا وقت قریب ہے عوام جلد اس غیر جمہوری حکومت سے نجات حاصل کریں گے اور آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہو گا۔

Related Posts