اسلام آباد: پاکستان کے 83 فیصد شہری یہ رائے رکھتے ہیں کہ جو لوگ ملازمت یا کاروبار نہیں کرتے، وہ سُست اور کاہل ہوجاتے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آن لائن سروے کے ادارے گیلپ پاکستان نے سروے کے نتائج شائع کیے جن کے مطابق 83 فیصد پاکستانی کام یا ملازمت نہ کرنے والے افرا کے بارے میں یہ رائے رکھتے ہیں کہ وہ سُست الوجود اور کاہل ہوتے ہیں۔
آن لائن سروے کے دوران پاکستانی شہریوں سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ اِس رائے سے اتفاق کرتے ہیں کہ جو لوگ کام نہیں کرتے وہ سُست ہوجاتے ہیں؟ جس کا جواب دیتے ہوئے 63 فیصد پاکستانیوں نے کہا کہ ہم پوری طرح اتفاق کرتے ہیں۔
سروے کے دوران سوال کا جواب دیتے ہوئے 20 فیصد پاکستانی شہریوں نے کہا کہ ہمیں اِس بات سے اتفاق ہے جبکہ 9 فیصد شہری غیر جانبدار رہے۔ 5 فیصد نے اتفاق نہیں کیا جبکہ 3 فیصد ایسے شہری بھی تھے جنہوں نے بھرپور اختلاف کیا۔
دوسری جانب یہی سوال جب عالمی سطح پر پوچھا گیا تو پاکستان کے 83 فیصد شہریوں کے مقابلے میں صرف 68 فیصد افراد نے اِس رائے سے اتفاق کیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ پاکستان اور دُنیا بھر کی رائے میں 15 فیصد اختلاف پایا جاتا ہے۔
83% #Pakistanis believe #people who do not #work turn out #lazy, while 68% #globally believe the same (@WVS_Survey and Gallup & Gilani Pakistan)https://t.co/031ocSbeAE pic.twitter.com/b6QYDWhQz4
— Gallup Pakistan (@GallupPak) October 7, 2020
یہ بھی پڑھیں: محدود ملازمتوں پر مردوں کا حق خواتین سے زیادہ ہے۔85 فیصد پاکستانی