لاہور:پاکستاکے معروف اداکار فیصل قریشی نے کہا ہے کہ کورونا بہت خطرناک ہے لیکن بعض لوگوں کو اب بھی یہ لگ رہا ہے کہ یہ وائرس ایک معمولی نزلہ ہے، جس سے زیادہ خطرہ نہیں۔
فیصل قریشی نے کہا کہ میری کچھ مریضوں سے بات ہوئی،ان مریضوں کے مطابق ان میں کورونا وائرس کی تصدیق 6 سے 8 دن بعد ہوئی۔
ان مریضوں نے 3 سے 4 دن کیسے گزارے یہ وہ خود بہتر طورجانتے ہیں، لوگوں کو ان افراد کی تکلیف کا اندازہ نہیں کہ ان افراد نے موت کو کتنی قریب سے دیکھا ہے۔
جو لوگ اسے عام وائرس سمجھ رہے رہیں وہ ہوش کے ناخن لیں،فیصل قریشی نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض ان سے صحیح طرح سے بات بھی نہیں کر پا رہے تھے۔
فیصل قریشی نے شہریوں سے پرزور درخواست کی ہے کہ اپنا اور اپنے گھر والوں کا خیال کریں اور گھروں پر رہیں اور اپنی قیمتی جانوں پر رحم کریں۔