مریم نواز کو بغیر پروٹوکول ریسٹورنٹ میں خریداری کرتے دیکھ کر شہری حیران

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People surprises as Maryam Nawaz standing in queue to order KFC

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو اسلام آباد لاہور موٹر وے پر بھیرہ کے قریب مقامی ریسٹورنٹ میں قطار میں کھڑے ہوئے دیکھ کر شہری حیران رہ گئے۔

مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے ثانیہ عاشق نے مریم نوازکی تصاویر ٹوئٹر پرشیئر کیں جس میں انہیں اسلام آباد لاہور موٹر وے پربھیرہ میں واقع ریسٹورنٹ میں  کھانا آرڈر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ثانیہ عاشق کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ مریم نواز نے خود کاؤنٹر پر جاکر کھانے کا آرڈر دیا اور سکون سے قطار میں کھڑے ہوکر انتظار کیا۔

ثانیہ عاشق نے مزید کہا کہ در حقیقت لوگ وی آئی پی کلچرکی وجہ سے اپنے رہنماؤں کو دور سے ہی دیکھتے ہیں لیکن جب وہ کسی لیڈر کو قریب سے دیکھتے ہیں تو ان کا ردعمل فطری ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: باجی پاپا کے ساتھ نہیں جا سکیں گی۔شہباز گِل کی مریم نواز کیلئے پیشگوئی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز مری جارہی تھیں جہاں وہ رات گزاریں گی اور اتوار کی صبح اسلام آباد میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائش گاہ پہنچیں گی اور بعد میں اے پی سی میں شرکت کریں گی۔

Related Posts