بحریہ ٹاؤن کے مین گیٹ کے سامنے الاٹیز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بحریہ ٹاؤن کے مین گیٹ کے سامنے الاٹیز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ
بحریہ ٹاؤن کے مین گیٹ کے سامنے الاٹیز کا مطالبات کے حق میں مظاہرہ

کراچی: بحریہٹاؤن کے متاثرہ الاٹیز کا اپنے پھنسے ہوئے لاکھوں روپے کی واپسی کے لیے بحریہ ٹاؤن کراچی کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا، شدید نعرے بازی۔

متاثرہ مظاہرین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ چور ہے چور ہے ملک ریاض چور ہے کے فلک شگاف نعروں سے بحریہ ٹاؤن گونج اٹھا۔

الاٹیز نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مقررہ وقت کے گزرنے کے باوجود پلاٹ اور گھر الاٹ نہیں کیے گئے ہیں،سندھ اور وفاقی حکومت بحریہ ٹاوَن کے خلاف کارروائی کریں۔

اس موقع پر الاٹیز کی جانب سے شدید گرمی میں سخت نعرے بازی کی گئی، الاٹیز کا کہنا تھا کہ مقررہ وقت کے گزرنے کے باوجود پلاٹ اور گھر الاٹ نہیں کیے گئے ہیں، انہوں نے سندھ اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کارروائی کریں۔

Related Posts