95 فیصد عورتیں جاہل ہیں، ساحل عدم کے متنازع بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

people showing anger over Sahil adeem's controversial statement

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ٹرینر اور مقرر ساحل عدیم کی جانب سے 95 فیصد عورتوں کو جاہل قرار دینے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور سوشل میڈیا پر اس حوالے سے نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔

 

اسرار الحق نامی صارف نے کہا کہ ساحل عدیم کا 95 فیصد پاکستانی خواتین کو جاہل اور اُجڈ کہنا قابل مذمت ۔ سستی شہرت کے بُھوکےکہیں نہ کہیں ایکسپوز ضرور ہوتے ہیں۔

 Sahil adeem's controversial statement

رقیہ غزل نے لکھا کہ ابھی ایک ویڈیو دیکھی ہے جس میں سماء ٹی وی نے اپنے ایک شو میں جس میں عورتوں کے حقوق کے حوالے سے مکالمہ چل رہا تھا اس میں مہمان ایک نام نہاد جاہل ساحل عدیم اور خلیل الرحمٰن قمر تھے ۔اس نام نہاد جاہل ساحل نے 95 فیصد خواتین کو جاہل کہا اور اس پر ایک بچی نے احتجاج کیا کہ آپ معافی مانگیں اور اس نے برجستہ کہا کہ اس لیے معافی مانگوں گا کہ میری بچیاں جاہل ہیں آپ سب جاہل ہیں اور اس پر خلیل الرحمٰن قمر صاحب نے بھی انتہائی برا رویہ اختیار کرتے ہوئے لڑکی کو حراسمینٹ والے انداز میں ڈانٹ دیا ۔اینکر خاموش تماشائی بنی رہی اور عورتوں کے پروگرام میں عورت کی عزت پر اٹھنے والا سوال سمجھ نہیں آیا ۔
یہ شخص اپنی والدہ ، بہن ، بیٹی ،بیوی اور رشتے دار خواتین کو بھی جاہلوں میں شمار کرتا ہوگا ۔ایسے مرد معاشرے کا ناسور ہیں اور ان کے ہوتے عورت کو کبھی وہ احترام نہیں مل سکتا جو اسلام اور معاشرہ دیتا ہے ۔سماء ٹی وی پر افسوس ہے کہ اس بچی کو ذلیل کیا گیا مگر اس جاہل انسان پر ایکشن نہیں لیا گیا ۔۔۔ایسی بے توقیری مائوں بہنوں کی ۔۔۔۔افسوس صد افسوس

 Sahil adeem's controversial statement

سوشل میڈیا صارف امتیاز الٰہی نے لکھا کہ اس قوم کی عقلی اور ثقافتی پستی کا اندازہ اس سے لگالیں کہ ساحل عدیم جیسے لوگ دانشور اور چاہت فتح علی خان جیسے لوگ گلوکار بن کر لاکھوں فینز رکھتے ہیں۔

Sahil adeem's controversial statement

حسنین علی گل کا کہنا تھا کہ خلیل الرحمٰن قمر اور ساحل عدیم جیسے ذہنی مریض ہی اس طرح ٹی وی چینل پر بیٹھ کے سر عام عورت کو جاہل بول سکتے ہیں۔

صدف سردار نے کہا کہ “میں نے رات ” جانِ جہان “سے کہا کہ ساحل عدیم نے کہا ہے کہ ملک کی 95 پرسنٹ عورتیں جاہل ہیں
اخے کم نہیں بتایا اس نے ۔۔۔۔۔
اخے مجھے ایک بات بتاؤ کہ گھر میں فساد کس وجہ سے ہوتے ہیں
بہو کو ساس بری لگتی ساس کو بہو
نند کی بھاوج سے نہیں بنتی دیورانی جیٹھانی ملکر نہیں رہ سکتیں آخر کیوں
کہتے میری آج تک جتنی بھی کولیگز رہی ہیں کہتی ہیں مرد کے ساتھ جاب کرنا آسان ہے عورت کے ساتھ نہیں
عورت کو عورت نا گھر میں برداشت نا جاب پر تو یہ جاہلیت نہیں ہے
کہتا یہ جو فیسبک پر تم فیمینیسٹ کا پرچار کرتی ہوئی دوچار دیکھتی ہو نا
اندر سے یہ بھی اپنی دوستوں سے جیلس ہوتی ہیں
اور بغض رکھتی ہیں
کہتے میں کئی ساری کو جانتا ہوں جو اپنی بیسٹ فرینڈز کے خلاف میرے پاس زہر اگل چکی ہیں
اب صفو جان جہاں کی بات سے اتفاق نا کرے یہ ہو نہیں سکتا
بھئی عورتیں جاہل ہوتی ہیں
ان کے اندر حسد اور جلن نے ان کو جاہل بنا دیا ہے۔

Sahil adeem's controversial statement

Related Posts