کورونا وائرس کا خوف، میرا نے تہجد کی نماز پڑھنا شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

میری عمر تو 16 سال ہے، اداکارہ میرا کا انکشاف
میری عمر تو 16 سال ہے، اداکارہ میرا کا انکشاف

لاہور:پاکستان کی مشہور اداکارہ میرا ان دنوں امریکہ میں مقیم ہیں، میرا نے سوال اٹھایا ہے کہ مجھے کن بنیادووں پر اسکینڈل کوئین کہا جاتا ہے؟، لوگ تعصب کی بجائے انصاف اور غور کریں تو ان پر واضح ہو جائے گاکہ میں کس قدر مضبوط ہوں۔

ایک انٹر ویو کے دوران اداکارہ میرا نے کہا کہ کسی کو کوئی یہ حق نہیں پہنچتا کہ وہ یہ تلاش کرتا پھرے کہ کس کا کیا بزنس ہے، میں نے پاکستان کی نامور اداکارہ کے طور پر اپنی پہچان ہے اور مجھے اس پر فخر ہے، انہوں نے کہا کہ کسی کوئی حق نہیں مجھ پر تنقید کرے۔

اداکاہ نے کہا کہ میں نے محنت سے اپنا نام اور مقام بنایا ہے مجھے کن بنیادوں پرا سکینڈل کوئین کہا جاتا ہے اس کی وضاحت کی جانی چاہیے۔ میرا نے کہا کہ میں محنت اور لگن سے اپنا کام جاری رکھوں گی اور مجھے کسی کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

میرا نے کہا کہ میں امریکہ میں کام کی غرض سے آئی تھی اور حالات اچانک خراب ہونے کی وجہ سے محصور ہو گئی۔ میں پاکستان کی شہری ہوں اور اپنی حکومت سے مدد کی اپیل کرنا میرا حق ہے۔ایک ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ میں واقعی کورونا وائرس سے ڈر گئی ہوں اور اس سے ڈرنا بھی چاہیے۔

کسی فلم میں ہیرؤن میں زندہ دل ہوتی ہے لیکن حقیقی زندگی میں وہی ہیرو یا ہیروئن ہے جو اس وائرس سے ڈرے گا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے تہجد کی نماز پڑھنا بھی شروع کر دی ہے اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں اس مشکل دور سے جلد باہر نکالے۔

Related Posts