راولپنڈی: سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ حکومت کی آئی ایم ایف سے کیا شرائط طے ہوئی ہیں عوام کو بتانا ہوگا کیونکہ 300 ارب روپے مزید ٹیکس عوام پر لگا ہے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ بجٹ کے اثرات غریب کے گھر میں اور حکمرانوں کے چہروں پر پڑھے جا سکتے ہیں،سارا گڑھا آنے والی حکومت کیلئے کھودا گیا ہے، معاشی اور سیاسی عزت نیلام ہو جائے تو نہ کوئی مدد کرتا ہے نہ آسانی سے واپس آتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم پیالہ ہم نوالہ ہونے سے13پارٹیوں کوکچھ نہیں ملے گا،حکمران سیاسی فیصلے دبئی میں کرتے ہیں کیونکہ خوف زدہ ہیں۔
15ماہ میں اگرملک ڈیفالٹ نہیں ہواتوعوام زراعت صنعت آٹوٹیکسٹائل ڈیفالٹ ہوگئے اب سوال سیاست کانہیں ریاست کاہے، جمہوریت مجبوریت ہے13اگست ریڈرلائن ہے رات10بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم پیالہ ہم نوالہ ہونے سے 13 پارٹیوں کو کچھ نہیں ملے گا، حکمران سیاسی فیصلے دبئی میں کرتے ہیں کیونکہ خوف زدہ ہیں۔
مزید پڑھیں:آئی ایم ایف کا پاکستان سے 3 ارب ڈالر کا اسٹاف لیول معاہدہ کرنے کا اعلان
شیخ رشید نے کہا کہ اب سوال سیاست کا نہیں ریاست کا ہے جمہوریت مجبوریت ہے، 13 اگست ریڈر لائن ہے، رات 10 بجے لال حویلی سے خطاب کروں گا۔