بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر مشہورومعروف شخصیات کا خراجِ تحسین

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر مشہورومعروف شخصیات کا خراجِ تحسین
بے نظیر بھٹو کی سالگرہ پر مشہورومعروف شخصیات کا خراجِ تحسین

اسلام آباد: پاکستان سمیت دنیا بھر میں جہاں جہاں پیپلز پارٹی کے کارکنان یا بے نظیر بھٹو کے مقلدین بستے ہیں، ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی سالگرہ منائی جارہی ہے جس پر مشہورومعروف شخصیات نے شہید بی بی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے آنجہانی چیئرپرسن پیپلز پارٹی بے نظیر بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے دلوں میں اس طرح زندہ ہیں جیسے کوئی اور نہیں رہ سکتا۔ ہمارا ساتھ شروع کیا گیا سفر تاحال ختم نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:

سزائیں صرف غریب عوام کیلئے، نیب کا ادارہ ہی بند کردینا چاہئے۔شیخ رشید

وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ آپ کے افکار کی روشنی ہم میں سے بہت سے لوگوں کی اس راستے پر چلنے کیلئے رہنمائی کرتی ہے جس پر چلنے کیلئے آپ نے بے مثال ہمت و حوصلے اور وقار کا مظاہرہ کیا۔ دعا ہے آپ ہمیشہ چمکتی رہیں۔ 

پیپلز پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ ہماری آنجہانی چیئر پرسن شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کہا کرتی تھیں کہ جبر کو صوبائی حد بندیوں کا علم نہیں ہوتا۔ کیا یہ بہتر نہ ہوگا کہ ہم اپنی توانائیاں ایک دوسرے کی بجائے اپنے مشترکہ دشمن کے خلاف لڑائی میں استعمال کریں؟ 

صوبائی وزیرِ بلدیات سید ناصر حسین نے ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو شہید کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے قوم کیلئے جو کچھ بھی کیا، اس کیلئے ہم آپ کے شکر گزار ہیں۔ 

رکنِ سندھ اسمبلی قاسم سومرو نے دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیر اعظم کو سراہتے ہوئے ان کے الفاظ شیئر کیے جس میں بے نظیر بھٹو کا کہنا ہے کہ ہماری حکومت نے عوام الناس کو امن، سکیورٹی، وقار اور ترقی کرنے کیلئے مواقع فراہم کیے۔ ؔ

معروف تجزیہ کار شمع جونیجو نے بے نظیر بھٹو کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم نے اپنے عہد میں جان ڈال دی، یہی وجہ ہے کہ لوگ ان سے محبت کرتے ہیں اور ہمیشہ کرتے رہیں گے۔ 

مشہورومعروف گلوکار عدنان سمیع خان نے آنجہانی بے نظیر بھٹو کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میرے والد ارشد سمیع خان کو 1989 میں لبلبے کا کینسر ہوگیا تھا لیکن بے نظیر بھٹو کی وجہ سے میرے والد بچ گئے اور مزید 20سال زندہ رہے۔ 

پی پی پی رہنما اور پارلیمانی سیکریٹری برائے زکوٰۃ، عشر اور اوقاف ہیر سوہو نے بھی 2007 میں شہید ہونے والی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔ 

Related Posts