لوگ جانتے ہیں نواز شریف آ رہا ہے اور عمران خان جا رہا ہے، مریم نواز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا
مریم نواز نے بھی سانحہ کوئٹہ مچھ کے متاثرین کے پاس جانے کا فیصلہ کرلیا

سکھر: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے ایک بار پھر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، انہوں نے کہا کہ ہمیں کسی کو کہنے کی ضرورت نہیں کہ حکومت کو گھر بھیجو۔ اپوزیشن کو حکومت کا تختہ الٹنے کے لیے فوج کی ضرورت نہیں۔

لیگی نائب صدر کا سکھر میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پنجاب کے 160 ایم پی ایز نے استعفے میرے پاس جمع کرادیئے ہیں، چند استعفے رہ گئے ہیں وہ بھی ایک دو دن تک آ جائیں گے۔ اسپیکر کو کہتی ہوں سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو بلائیں اور استعفے قبول کریں۔کسی نے شرارت سے دو استعفے سپیکر صاحب کے پاس بھیج دیئے۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں سجاد اعوان اور مرتضیٰ جاوید عباسی کو کہتی ہوں اگر سپیکر کہے کہ آؤ تصدیق کے لیے تو کہنا یہ پڑے ہیں اسے قبول کرو۔ تحریک انصاف نے 2014ء میں جوش میں استعفے دیئے تھے۔ ملک کی خاطر جان بھی دے سکتے ہیں۔ لوگ جانتے ہیں نواز شریف آ رہا ہے اور عمران خان جا رہا ہے۔ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں، حکومت کو گھر بھیج کر دم لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پوری طاقت سے حکومت کو گھر بھیجے گی، ن لیگ نے نئی تاریخ رقم کی، تم اپنے ایم این ایز کی فکر کرو کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ عمران خان جا رہا ہے اور وہ واپس نہیں آئے گا۔ ن لیگ کے کارکن نواز شریف کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ نواز شریف جلد واپس آئے گا۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ ملک میں جعلی تبدیلی کا جو سفر شروع ہوا تھا، وہ تبدیلی اب گمنامی میں تبدیل ہو گی۔ اڑھائی سال کے بعد سیاسی مخالفین کو چور چور کہنے والا کہتا ہے میری تیاری نہیں تھی۔ جب تمہاری تیاری نہیں تو کیوں 22 کروڑ عوام کے ساتھ کھلواڑ کیا اور دوستوں کی جیبیں بھرنے کی آپ کی پوری تیاری تھی۔عوام سب دیکھ رہے ہیں۔

مریم نواز نے کہا کہ میں کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں،مسلم لیگ ن کے بارے میں مشہور ہے کہ ہمیشہ حکومت بنانے والوں کے ساتھ ہوتی ہے۔ ن لیگ کے کارکنوں نے ظلم کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ مشکل حالات کے باوجود عوام نے ن لیگ کا ساتھ دیا۔اس حکومت نے عوام کے ساتھ دھوکا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی ملکی ترقی کی بات آتی ہے تو نواز شریف کا نام آتا ہے۔ جب بھی ملک میں جمہوریت کی قربانیاں دینے کی بات ہو گی تو نواز شریف کا نام آئے گا کیونکہ سابق وزیراعظم نے تین بار اپنی حکومت اس مقصد کے لیے قربان کی۔نواز شریف نے ملک کی بہت قربانیاں دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج نواز شریف ملک میں نہیں ہے تو ملک میں بیروزگاری اور غربت ہے۔ عوام نواز شریف کو ڈھونڈ رہی ہے۔ آپ کا لیڈر جلد آپ کے درمیان ہو گا اور ترقی کا سفر دوبارہ شروع ہوگا۔لوگ مہنگائی سے مر رہے ہیں، کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ سونامی پہلے بدنامی اب گمنامی میں تبدیل ہو گی۔ آر ٹی ایس کا جعلی بٹن دبا کر تبدیلی آ سکتی ہے تو اڑھائی سال میں کیوں تبدیلی نہیں آ سکتی۔ عمران خان تم منتخب نہیں ہو۔ عمران خان کی ایک ہی تعلیم ہے۔ وہ ہاتھ باندھ کر تابعداری ہے۔اس کے علاوہ اسے کچھ نہیں آتا۔

Related Posts