عوام نے کبھی اتنے بڑے معاشی بحران کا سامنا نہیں کیا،بلاول بھٹوزرداری

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو
متحدہ اپوزیشن نے قومی اسمبلی میں ووٹوں سے حکومت کو شکست دی ہے، بلاول بھٹو

لاڑکانہ:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہاہے کہ ملکی تاریخ میں پاکستانی عوام نے کبھی اتنے بڑے معاشی بحران کا سامنا نہیں کیا جو آج ہے۔

موجودہ حکومت نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا اور ان لوگوں سے بھی نوکریاں چھین لیں جن کو پی پی پی دور میں نوکریاں دی گئیں،عوام ایسی حکومت چاہتے ہیں کہ جو مکانات گرانے کے بجائے تعمیر کرکے دے۔

وہ پیرکو لاڑکانہ کی یونین کونسل 10کی لہر کالونی میں حاجی علی نواز لہر اور شہر میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری انور لہر کی رہائش گاہ پرمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یوسی 10 کے صدر حلیم راہوجو،جنرل سیکریٹری یاسر لہر کی میزبانی میں کارکنان و عہدیداران کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔

بلاول بھٹو زرداری نے جیالوں اور علاقہ معززین سے اپنے حلقہ انتخاب کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگو کی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے اپنے ادوارِ حکومت میں ملک کے کونے میں خواتین اور مردوں کو نوکریاں فراہم کیں۔

پیپلزپارٹی کی معاشی پالیسیاں عوام دوست اور غریب دوست ہوتی ہیں۔ملکی تاریخ میں پاکستانی عوام نے کبھی اتنے بڑے معاشی بحران کا سامنا نہیں کیا جو آج ہے: آج مہنگائی کی وجہ سے گھر گھر بے چینی ہے، عام آدمی معاشی حوالے سے شدید پریشان ہے۔

انہوں نے کہاکہ 29 اکتوبر کو ملک کے تمام اضلاع میں مہنگائی کے خلاف تاریخی احتجاج کا انعقاد جیالوں کی ایک اہم کامیابی ہے، حکومت کے خلاف احتجاج کا سلسلہ اس وقت تک نہیں رکے گا کہ جب تک یہ سلیکٹڈ حکومت گھر نہ چلی جائے۔

انہوں نے کہاکہ عوام اور کارکنان کو جلد پاکستان پیپلزپارٹی اپنے نئے احتجاجی پروگرام سے آگاہ کرے گی، آج والدین مہنگائی کی وجہ سے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت گرانے کی جلدی نہیں، مگر 5سال پورے نہیں ہوں گے۔خواجہ سعد رفیق

نوجوان اپنے بزرگوں کیلئے مہنگی دوا نہیں خرید پارہے،مہنگائی کی وجہ سے آج ملک مشکل میں ہے اور پاکستان پیپلزپارٹی ہی ملک کو اس مشکل سے نکال سکتی ہے۔

Related Posts