ادارے بند ہونے سے لوگ خودکشی کا سوچ رہے ہیں،جاویدمیاں داد

مقبول خبریں

کالمز

Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:پاکستان کے سابق اسٹار بلے بازاور کپتان جاوید میاندادنے کہاہے کہ ادارے بند ہونے سے لوگ خودکشی کا سوچ رہے ہیں۔

کمانے والا ایک اور کھانے والے زیادہ ہوں تو زندگی مشکل ہوجاتی ہے،نقل کیلئے عقل کی ضرورت ہوتی ہے، دوستی میں مصباح الحق کو 3،3عہدے تھما دیئے گئے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان نے کہا کہ کرکٹ کی پی ایچ ڈی میں نے کررکھی ہے، مجھ سب رابطہ کریں ہر مسئلے کا حل بتائوں گا، یہ سب ایک گول دائرے میں گھوم رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کسی کی جاگیر نہیں ہے، ایک بندے کو لاکھوں روپے دے رہے ہیں اس میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار دیں۔

لوٹ مچی ہوئی ہے جو اتنی بھاری تنخواہ مصباح کو دے رہے ہیں۔جاوید میاندادنے کہاکہ کوچز پر کرکٹ چل رہی ہوتی تو کوچ ہی کھیل رہے ہوتے، کھلاڑیوں کو ایک اچھا گائیڈ چاہیئے جو انہیں صحیح سمت میں چلا سکے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کی بنیاد کمزور ہے تو وہ کیسے آگے بڑھیں گے، سرفراز کے علاوہ کوئی اچھا آپشن ہے تو اسے ضرور موقع دیں۔جاوید میانداد نے کہا کہ نائب کپتان ہی قیادت کیلئے دوسرا آپشن ہوتا ہے۔

Related Posts