کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ اس وقت شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر ہیں، جس کی وجہ سے لوگ بدترین اذیت سے دوچار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب صوبائی وزراء کے ساتھ دورے کررہے ہیں، مرتضیٰ وہاب کو کسی چنگچی رکشے میں بٹھا کر شہر کا حال دکھایا جائے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل کی کوئی مرکزی شاہراہ ایسی نہیں جو ٹوٹی ہوئی نہ ہو، راشد منہاس روڈ اور یونیورسٹی روڈ کا برا حال ہے۔
عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے، عمر ایوب