ناکام حکومت کی ناکام پالیسیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں،مرتضیٰ وہاب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Murtaza Wahab is criticizing the federal government

کراچی:ملک بھرخصوصاًسندھ میں گیس کی شدید قلت پر ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے وفاقی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی ناقص ترین پالیسیوں کی بدولت ملک میں گیس کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ مفادات کے تصادم پر چلنے والی حکومت ہر محاز پر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت کی ناکام پالیسیوں کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔

سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والا صوبہ سندھ گیس سے محروم کردیا گیا ہے اور گیس کی قلت کے باعث شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں جبکہ حکمران خواب خرگوش کے مزے لے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سب ٹھیک ہے کا راگ الاپنے والے سلیکٹیڈ حکمران عوام کے مسائل پر بھی کچھ توجہ دے لیں۔نیازی حکومت ایک طرف اپوزیشن کو کچلنے میں مصروف تو دوسری جانب ضروریات زندگی کی قلت پیدا کرکے عوام پر غضب ڈھا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکمران جان لیں کہ یہی عوام بہت جلد ان سے اقتدار چھین لیں گے۔مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث عام آدمی کا زندہ رہنا مشکل ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو اس کا جواب دینا ہوگا۔

Related Posts