کم عمر مسلم لڑکی کی بولڈ فلم پر نیٹ فلیکس کے خلاف عوام برہم، مہم شروع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

People are angry against Netflix on the bold film of a young Muslim girl Read more: https://socialstatus24.com/2020/09/02/people-are-angry-against-netflix-on-the-bold-film-of-a-young-muslim-girl/#ixzz6WsCoDylh

پیرس :11 سال کی مسلم لڑکی کو بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی فلم کیوٹیزکے ٹریلر پر لوگوں کااعتراض ، نیٹ فلیکس کے خلاف آن لائن مہم شروع کرکے فلم ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس نے حال ہی میں ایوارڈ یافتہ فرانسیسی فلم کیوٹیز  کا مختصر ٹریلر جاری کرتے ہوئے فلم کو رواں ماہ 9 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کیوٹیز کو فرانس سمیت دیگر ممالک کے فلم فیسٹیولز میں پیش کیا گیا تھا اور اس نے باضابطہ ریلیز سے قبل ہی ایوارڈ جیتے تھے۔

فلم کے ٹریلر میں ہی انتہائی کم عمر لڑکیوں کو بولڈ انداز میں دیکھا جا سکتا ہے جس پر دنیا بھر کے افراد نے ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ پر برہمی کا اظہار کیا اور اس سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرے۔

11 سال کی مسلم لڑکی کو فلم میں انتہائی بولڈ اور جنسی رجحانات کی جانب راغب دکھانے والی اس فلم کے ٹریلر پر ہی لوگوں نے اعتراض کیا اور نیٹ فلیکس کے خلاف آن لائن مہم شروع کرکے اس سے ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا۔

کیوٹیز کے خلاف چینج آرگنائیزیشن پلیٹ فارم پر نوید وردک کی جانب سے ایک آن لائن پٹیشن بنائی گئی، جس میں نیٹ فلیکس سے مذکورہ فلم کو ریلیز نہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: شوبز ستاروں کا یوٹیوب پرممکنہ پابندی کیخلاف برہمی کا اظہار

مذکورہ آن لائن پٹیشن پر 2 ستمبر کی صبح تک سوا ایک لاکھ سے زائد افراد نے دستخط کرکے نیٹ فلیکس سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ ’کیوٹیز‘ کو ریلیز نہ کرے۔

Related Posts