اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات اسد عمر نے کہا ہے کہ 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کیلئے انسداد کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کا آغازہوگیا ہے، 65 سال اور اس سے زائد عمر کے شہری رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
وفاقی وزیراسد عمرکا کہنا ہے کہ بزرگ شہری رجسٹریشن کیلئے شناختی کارڈ نمبر 1166 پر بھیجیں، 65 سال اور زائد عمر کے شہریوں کو ویکسین مارچ سے لگنا شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 64 ہزار 77 ہوگئی، 24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 1048 کیس رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹے کے دوران 32 ہزار 19 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، ملک میں کورونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 25 ہزار 747 ہے۔
کورونا سے صحت یاب افراد کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 25 ہزار 997 ہوگئی، کورونا سے متاثر 1680 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے، پنجاب ایک لاکھ 64 ہزار 268، سندھ میں 2 لاکھ 53 ہزار 762 کیسز رپورٹ ہوئے۔
خیبرپختونخوا 69 ہزار 990، بلوچستان میں 18 ہزار 942 کیس رپورٹ ہوئے، اسلام آباد 42 ہزار 688، گلگت بلتستان 4 ہزار 940، آزاد کشمیر میں 9 ہزار 487 کیسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں 84 لاکھ 66 ہزار 117 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں۔
یادرہے کہ پاکستان میں روس کی بنائی ہوئی کورونا ویکسین آئندہ 1 سے 2 ہفتوں میں دستیاب ہوگی جبکہ پاکستان نجی سطح پر ویکسین فروخت کرنے والا پہلا ملک بن جائے گا۔
مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کا اسٹیٹ بینک سے ری فائنانس اسکیم میں توسیع کا مطالبہ
کورونا ویکسین رآمد کرنے والی مقامی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر روس سے درآمد کی جانے والی ویکسین کے بارے میں بتایا کہ ویکسین 1 سے 2 ہفتوں میں پاکستان میں دستیاب ہوگی جو کورونا وائرس کے خلاف 91 اعشاریہ 6 فیصد مؤثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
عالمی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے نجی لیبارٹری کے ڈائریکٹر نے کہا کہ ہم دیگر ممالک سے بھی کورونا ویکسین درآمد کرے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم روس کی اسپٹنک فائیو دیگر ویکسینز کے مقابلے میں پہلے دستیاب ہوگی، تاہم انہوں نے ویکسین کی درآمدی قیمت نہیں بتائی۔
COVID vaccine registration for all citizens 65+
Registration for getting covid vaccine is now open for all citizens 65 and above.
Just write down CNIC #
Send a Text message on 1166 & get registered.
Vaccinations for this age group will start in March.— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) February 15, 2021