یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن قائم ہوگا، وزیراعظم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن ہوگا، وزیراعظم
یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن ہوگا، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن ہوگا، انہوں نے کہا کہ ان کا کابل کا دورہ افغانستان میں امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ تھا۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے کبھی کسی تنازع کے فوجی حل پر یقین نہیں کیا، یقین ہے افغانستان میں سیاسی بات چیت کے ذریعے امن قائم ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن افغانوں کے بعد سب سے زیادہ پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان میں امن سے تجارت اور رابطے ممکن ہوں گے۔ ان تجارت اور رابطوں سے دونوں ملکوں کے عوام کیلئے خوشحالی آئے گی اور معیشت بہتری کی جانب گامزن ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ امن و تجارت کے ثمرات بطور خاص ہمارے قبائلی عوام تک پہنچیں گے جنہوں نے افغان جنگ کی تباہ کاریوں کا بارِگراں اٹھایا۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کابل کا ایک روزہ دورہ مکمل کر کے آج پاکستان پہنچ گئے ہیں۔

اپنے افغانستان کے دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے افغان صدر اشرف غنی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ تعلقات کی مزید بہتری کا خواہاں ہے، افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا تھا کہ دورہ کابل کے لیے آپ کی دعوت کا مشکور ہوں۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان اچھے تعلقات ہیں۔ 60کی دہائی میں کابل سیاحت کے لیے بہترین مانا جاتا تھا۔

وزیر اعظم نے کہا تھا کہ افغانستان میں مذاکرات کے باوجود تشدد پر تشویش ہے، افغان حکومت اور طالبان میں جنگ بندی چاہتے ہیں، ہمیشہ یہی موقف رہا تشدد کسی مسئلے کا حل نہیں۔

Related Posts