راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشتگردوں کے حملے میں شہادت پانے والے سیکیورٹی گارڈز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
ڈی جی آئی ایس آر نے اپنی ٹویٹ میں آگاہ کیا کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ملک میں دیرپا امن شہدا کی قربانیوں کے باعث ممکن ہوا ہے، سیکیورٹی گارڈ زنے اپنی جانوں کوقربان کرکے دہشتگردوں کو اندر داخل ہونے سے روکا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن امن کو خراب کرنے کی کوششوں میں ناکام رہے گا۔
#COAS paid glowing tributes to security guards of #PSX, who sacrificed their lives as first responders vigilantly checking terrorist’s entry to PSX foiling a major terrorist incident. Appreciating LEAs for their operational readiness, COAS lauded prompt, effective… (1/2)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) June 29, 2020