ملتان:وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسوں سے حکومت کو کوئی تشویش نہیں، اپوزیشن بے وقت کی راگنی الاپ رہی ہے۔
پی ڈی ایم کے بے موسمی جلسے کورونا وبا کے پھیلا کا باعث بنیں گے۔ وبا کا پھیلا کم ہونے پر اپوزیشن اپنے جلسوں کا شوق پورا کرلے۔ گزشتہ 3سال میں پی ڈی ایم کی تمام تحریکیں ناکام ہوئیں۔
پی ڈی ایم اب اپنی کوئی نئی چال چلنا چاہتی ہے تواپنا شوق پورا کرے۔ ماضی کی طرح اب بھی ناکامی مقدر ہوگی۔ جو لوگ عمران خان سے استعفی لینے نکلے تھے وہ کہاں گئے۔
پی ڈی ایم عملا ختم ہو چکی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز این اے 156کی مختلف یونین کونسلو ں میں استقبالیہ تقاریب سے خطاب اور وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں ملکی ترقی کا سفر جاری ہے جو اپوزیشن کے شور شرابے سے رک نہیں سکتا۔ اپوزیشن کے پاکستان ملکی ترقی کا کوئی ایجنڈا نہیں۔اپوزیشن افراتفری اور انتشار کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔
اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کے پاس ملکی ترقی کا بھر پور ایجنڈاہے جس پر صحیح معنوں میں عمل ہواتو آئندہ اقتدار بھی تحریک انصاف کا ہوگا۔ عمران خان کرپشن کے خاتمے اور لٹیروں کے احتساب کے حوالے سے زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔
اس ضمن میں اندرونی وبیرونی کسی قسم کا دبا قبول نہیں۔ وزیراعظم آج لٹیروں کو معافی دے دیں تو اپوزیشن کے نزدیک تحریک انصا ف کی حکومت سب اچھی حکومت ہوگی۔
پاکستان میں یہ روایت بن چکی ہے کہ قومی خزانہ لوٹو، بیرون ملک جائیدادئیں بناؤاور بیرون ملک فرار ہو جاؤ لیکن اب ایسا نہیں ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان واضح کہہ چکے ہیں جس نے ملک لوٹا اس کو جواب دینا ہوگا۔
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ قومی خزانہ لوٹنے والے طاقتور لٹیروں کو احتساب کے شکنجے میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا ماضی میں احتساب سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سیاسی عمل کا حصہ بنایا گیا۔
تحریک انصاف کی حکومت بلا امتیاز اور بلا تفریق احتساب کے عمل پر یقین رکھتی ہے۔ احتساب بیورو آزادانہ اور غیر جانبدرانہ کام کر رہا ہے۔ حکومت کا اس پراحتساب کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی دبا نہیں۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت کے پاس ہر نااہلی کا جواز وفاق پر ہرزہ سرائی ہے، شہباز گِل