فوج مخالف بیانیے کا موثر جواب دیا جائے، وزیراعظم کی پارٹی ترجمانوں کو ہدایت

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM and PPP agree on no-confidence motion against PM Imran Khan

اسلام آباد:پی ڈی ایم کی جانب سے بڑھتے ہوئے فوج مخالف بیانئے پر وزیر اعظم عمران خان نے ترجمانوں کو ہدایت کی ہے کہ فوج مخالف بیانیے کا موثر جواب دیا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا، اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔اجلاس کے دوران جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے فوج مخالف بیانات پر کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے ترجمانوں کو ہدایت کی کہ فوج مخالف بیانیے کا موثر جواب دیا جائے۔عمران خان نے کہا کہ امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن نے اثاثے کیسے بنائے؟ کتنے بنائے،عوام کو آگاہ کیا جائے۔

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کی حکومت مخالف تحریک کا کوئی مستقبل نہیں۔انہوں نے کہا کہ بات چیت اور مسائل کے حل کا بہترین فورم پارلیمنٹ ہے۔ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کو اپنے ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا۔کسی صورت انہیں این آر او نہیں ملنے والا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ہمارے لیے مسلۂ نہیں، ہمیں عوام مسائل پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں۔ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ نہیں کیا جا سکتا، اپوزیشن کی تحریک غیر فطری ہے، آج تک عوام کسی کے ذاتی مفادات کے لیے نہیں نکلی۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن بھی عوام کو جوابدہ ہے، اڑھائی سالوں میں قانون سازی میں حصہ نہیں لیا۔ ان کو معلوم ہے ہر حال میں این آر نہیں دوں گا۔ اس لیے پاک فوج پر دباو ڈال رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ انکے کہنے پر نیب قانون تبدیل کر لیتے تو آج یہ سڑکوں پر نہ ہوتے، اپوزیشن کی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے، پی ڈی ایم کا مسئلہ دھاندلی ہوتا تو انتخابی اصلاحات میں ہمارا ساتھ دیتے۔

Related Posts