سندھ میں بارش کے دوران حادثات سے 34افراد جاں بحق، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی سمیت سندھ میں بارش کے دوران حادثات سے اب تک 34 افراد  جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ کے مختلف شہروں میں بارش سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کیا ہے کہ آئندہ 48 گھنٹوں میں کراچی اور حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

مسلسل بارشو ں کے باعث حب ڈیم میں پانی کی سطح بلند

پی ڈی ایم اے الرٹ کے تحت مزید بارشوں کے امکان کے پیشِ نظر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں۔ اسپتالوں میں بھی ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

دوسری جانب سندھ کے مختلف شہروں میں بارشوں کے دوران اب تک ہونے والے جانی نقصان کے اعدادوشمار جاری کردئیے گئے۔ 20جون سے اب تک 34اموات رپورٹ ہوچکی ہیں۔

اعدادوشمار کے مطابق مون سون بارشوں کے دوران سندھ بھر میں مختلف حادثات کے دوران کم و بیش 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ بارشوں سے سب سے زیادہ کراچی کو نقصان پہنچا۔ 

گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے میں 127  ملی میٹر، فیصل بیس میں 100، مسرور بیس میں 72 ملی میٹر، نارتھ کراچی میں 50 جبکہ سرجانی ٹاؤن میں  38 ملی میٹر ہوئی۔

واضح رہے کہ سندھ حکومت کے دعووں کے باوجود تاحال کراچی کی مختلف سڑکوں، شاہراہوں، گلی محلوں اور رہائشی علاقوں کو بارش کے پانی میں ڈوبنے سے نہیں بچایا جاسکا۔ متعدد علاقوں میں کئی کئی فٹ تک پانی موجود ہے۔ 

 

Related Posts