پی ڈی ایم کاغیر فطری اتحاد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا‘ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق
تحریک انصاف اور ق لیگ کے اتحاد میں دراڑیں نمایاں ہو چکی ہیں، فردوس عاشق

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے پی ڈی ایم میں استعفوں پر اختلافات کے حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہاکہ پی ڈی ایم کاغیر فطری اتحاد اپنے عبرتناک انجام کو پہنچ گیا۔انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کی گھٹیا سیاست کا جنازہ اٹھ چکا۔

انہوں نے کہاکہ لانگ مارچ کے لئے حوصلہ اور ہمت چاہیے،کرپشن کے پیسے پر پلنے والوں میں لانگ مارچ کی جرات نہیں، جن کی رگوں میں کرپشن رچ بس گئی ہو، وہ لانگ مارچ کر سکتے ہیں نہ استعفے دے سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جعلی راجکماری کے ابا جی کے ساتھ مسٹر 10پرسنٹ نے جوہاتھ کیا وہ ن لیگ ساری زندگی یاد رکھے گی-کل تک ”بہن بھائی“کا راگ الاپنے والے آج ایک دوسرے کے دست وگریباں ہیں۔

مولانا ایک بار پھر سندھ کے جعلی شہزادے کے ہاتھوں بری طرح رسوا ہوئے،مولانا حلوہ کھانے نکلے تھے لیکن انہیں حلوہ ملا نہ استعفوں کا جلوہ، مولانا کے ساتھ جو کچھ ہوا،اس کے بعد انہیں خلوت میں چلے جانا چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ کورونا کی تیسری لہر کے پیش نظر لانگ مارچ یا عوامی اجتماعات کرنا عوام کے ساتھ کھلی دشمنی ہے،کورونا کی تیسری لہر خطرناک صورتحال اختیار کررہی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے1137 نئے مریض سامنے آئے اورکورونا کے ایکٹو کیسوں کی تعداد 10222تک پہنچ چکی ہے-پنجاب میں اب تک5811 کورونا کے مریض جاں بحق ہو چکے ہیں اورگزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پنجاب میں کورونا کے41 مریضوں کا انتقال ہوا۔

Related Posts