پی ڈی ایم لانگ مارچ کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے،گور نر پنجاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، گورنر پنجاب
پاکستان کی ایکسپورٹ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے، گورنر پنجاب

لاہور:گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہاہے کہ پی ڈی ایم جماعتوں کی سیاسی کہانی ختم ہوچکی انکی تمام سازشیں بھی ناکام ہی ہوں گی،پی ڈی ایم کو چاہیے کہ وہ سڑکوں پر لانگ مارچ کر نے کی بجائے عام انتخابات کا انتظار کر ے کیونکہ لانگ مارچ سے حکومت ٹَس سے مَس بھی نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ 2023تک عمران خان ہی پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے،تحر یک انصاف کی پہلی حکومت ہے جو تمام اداروں کی مضبوطی کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،ریسیکو 1122کی کارکردگی پر پوری قوم فخر کرتی ہے۔

گورنر پنجاب نے میڈیا کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم ہر اجلاس میں کوئی نہ کوئی نیا فیصلہ کر رہی ہے اور حکومت کو آئے روز نئی دھمکی دے رہی ہے مگر وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت متحد اورمضبوط ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اگر حکومت کے خلاف کوئی لانگ مارچ کر نا چاہتی ہے تو یہ اپوزیشن شوق پورا کر لے یہ انکا جمہوری حق ہے مگر یہ کہنا کہ کسی لانگ مارچ سے حکومت ختم ہوجائے گی تو ایسا صرف پی ڈی ایم کے لوگ خواب ہی دیکھ سکتے ہیں حقیقت میں ایسا نہیں ہوگا۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ2020میں کورونا کی وجہ سے پاکستان کو معاشی سمیت دیگر شعبوں میں بہت سے چیلنجز کا سامنا کر نا پڑ ا ہے مگر مجھے یقین ہے کہ یہ سال پاکستان میں روزگار اورمعاشی ترقی کے حوالے سے اہم ثابت ہوگا۔

اُنہوں نے کہا کہ ملک سے غر بت اور مہنگائی جیسے مسائل کو ختم کیا جائے گا جس کے لیے وفاقی اور پنجاب حکومت تمام وسائل استعمال کر ے گی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نیب اگر اپوزیشن کے لوگوں سے کر پشن کے بارے میں تحقیقات کر رہا ہے تواس سے حکومت کا کیا تعلق ہے؟

ہم پہلے دن سے ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہو اس کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ اپوزیشن کی سیاسی انتقام کی باتوں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں کس کو کب گر فتارکر نا ہے اس کافیصلہ حکومت نہیں نیب خود کرتی ہے۔

چوہدری محمدسرور نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ریسکیو1122کی بنیاد رکھنے میں میرا بھی کردار ہے،مَیں نے ریسکیو اہلکاروں کو بر طانیہ سے بھی تر بیت دلوائی اور یہ وہ ادارہ ہے جو امیر غر یب کی تفر یق کے بغیر صرف اور صرف انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے کام کر رہا ہے۔

Related Posts