پی ڈی ایم احتجاج روکنے کیلئے الیکشن کمیشن کا داخلی راستہ خاردارتاروں سے سیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM agrees to send Imran Khan home

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم )الیکشن کمیشن آف پاکستان کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی، وزارت داخلہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے گئے ہیں۔ 

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ الیکشن کمیشن کے سامنے آج احتجاجی مظاہرہ کرے گی۔ پی ڈی ایم مطالبہ کرے گی کہ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ جلد از جلد کرے۔ اور جو بھی شخصیت اس میں ملوث ہے اس کے خلاف قرارواقعی کارروائی کی جائے۔ 

وفاقی وزارت داخلہ نے پی ڈی ایم کی جانب سے احتجاج کے کال کے پیش نظر الیکشن کمیشن کے گیٹ کے سامنے بلاکس کے ساتھ خار دار تاریں بھی لگا دی ہیں جبکہ الیکشن کمیشن کی عمارت کی جانب جانے والے داخلی راستے کو بھی سیل کردیا ہے۔ 

وزارتِ داخلہ نے کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیئے ہیں جبکہ پنجاب رینجرز کے 200 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

الیکشن کمیشن کے سامنے پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ 5 ایس پی اور 10 ڈی ایس پی فرائض کی انجام دہی پر مامور ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق الیکشن کمیشن کی سیکورٹی پر 1800 اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ 

دوسری جانب پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اپنے کارکنوں کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شریک ہونے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ 

Related Posts