اسلام آباد : الیکشن کمیشن آف پاکستان میں فارن فنڈنگ کیس تاخیر کا شکار کیوں ہے ؟ پی ڈی ایم میں شامل اپوزیشن جماعتیں آج الیکشن کمیشن کے باہر احتجاجی مظاہرہ کریں گی۔ مظاہرے کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پی ٹی آئی کا فارن فنڈنگ کیس التواء کا شکارہے۔ جس کے خلاف اپوزیشن جماعتوں کے قائدین اور کارکنان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی قیادت میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہر ہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف، احسن اقبال ، مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان درانی، محمود خان اچکزئی، افتاب شیرپائو، میاں افتخار، میر کبیر شہی، شاہ اویس نورانی، پروفیسر ساجد میراور یگر رہنما شرکت کریں گے۔
احتجاجی مظاہرہ میں پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے کارکنان شریک ہوں گے قیادت اور کارکنان کشمیر چوک پر جمع ہوں گےکشمیر چوک سے ریلی کی صورت میں قافلہ الیکشن کمیشن کے باہر پہنچے گا۔
مظاہرہ کیلئے ایک مرکزی کنٹینر ہوگا ، جس پر ہر پارٹی سے ایک فرد سوار ہوگا ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں الیکشن کمیشن کے باہر فارن فنڈنگ کیس کو جلد نمٹانے کا مطالبہ کریں گی۔
پی ڈی ایم کے قائدین الیکشن کمیشن کو ایک خط بھی جاری کریں گے ، خط میں فارن فنڈنگ کیس سے متعلق معلومات اور کیس جلد نمٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
ایم ایم نیوز کی اطلاعات کے مطابق گولڑہ خداداد ہائٹس سے انجم عقیل خان کی قیادت میں 1000 سے 1200 کارکنان پر مشتمل ریلی کشمیر چوک پہنچے گی ۔
جھگی اسٹاپ بھارہ کہو سے راجہ وقار ممتاز کی قیادت میںروانہ ہونے والی ریلی میں ایک ہزار سے بارہ سو کےشریک کارکنان کشمیر چوک کے لئے روانہ ہو چکی ہے ۔
ڈاکٹر طارق فضل چوھدری کی قیادت میں ریلی مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ چھٹہ بختاور سے ریلی روانہ ہو چکی ہے جس میں کارکنان کی متوقع تعداد 1100 سے 1200 کے قریب ہے ۔
رہنما پی پی سبط الحیدر بخاری کی قیادت میں 700 سے 800 کارکنا ن پر مشتمل ریلی کشمیر چوک کی طرف جانب رواں دواں ہے ۔ پی پی اسلام آباد کے صدر افتخار شہزادہ کی قیادت میں 400 سے 500 کے درمیان کارکنان پر مشتمل ریلی کشمیر چوک کی جانب روانہ ہو چکی ہے ۔
مولانا عبدالمجید ہزاروی کی قیادت میں جے یو آئی کی ریلی چنگی نمبر 26سے کشمیر چوک کےلئے روانہ ہو چکی ہے جس میں کارکنان کی تعداد ایک اندازے کے مطابق1100 سے 1200 کے قریب ہے ۔
دانیال تنویر، شکیل اعوان ،مر یم اورنگزیب اور راجہ حنیف سرفراز افتخار قیادت میں مشترکہ ریلی راولپنڈی سےروانہ ہو چکی ہے ۔ مری سے عتیق سرور کی قیادت میں 400 سے 500 کارکنان پر مشتمل ایک رلی کشمیر چوک کی جانب آرہی ہے ۔ گوجر خان سے 200 سے 250 کارکنان پر مشتمل ایک ریلی کشمیر چوک کی جانب رواں دواں ہے ۔
ٹیکسلا سے سردار ممتاز خان کی قیادت میں کارکنان کی بڑی تعداد کشمیر چوک پہنچ چکی ہے ۔ کہوٹہ سے راجہ محمد علی کی قیادت میں 200 سے 250 تک کارکنان ریلی میں شریک ہیں ۔
کوٹلی ستپاں سے شوکت محمود کی قیادت میں 200 سے 225 کارکنان پر مشمتل ریلی کشمیر چوک کے لئے روانہ ہو چکی ہے ۔ ایک اندازے کے مطابق احتجاجی ریلی میں شرکت کرنے والی خواتین کی متوقع تعداد 500 سے 600 کے درمیان ہو گی ۔