پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس آج ہوگا جس کی صدارت مولانا فضل الرحمان کریں گے۔ اجلاس کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن قائدین کو حکومتی اتحادیوں سے رابطوں پر آگہی دیں گے۔ ن لیگ کی اعلیٰ قیادت، جمعیت علمائے اسلام (ف) رہنما اور پی ڈی ایم کی دیگر قیادت اجلاس میں شریک ہوگی۔
عدم اعتماد کا معاملہ، وزیر اعظم سیاسی کمیٹی اجلاس کی صدارت آج کرینگے
مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف بھی لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے پی ڈی ایم اجلاس میں شریک ہوں گے۔ اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد اور نمبر گیم سمیت دیگر معاملات زیر غور آئیں گے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نے اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس میں پیش کی گئی تحریکِ عدم اعتماد اور نمبر گیم کے معاملات پر مشاورت کیلئے پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس بھی آج ہی طلب کر لیا جس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔
وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کے بعد ملک میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے۔ وزیر اعظم پرویز الٰہی کو وزیر اعلیٰ نامزد کرنے پر سیاسی کمیٹی اراکین کو اعتماد میں لیں گے۔