لاہور: پی ڈی ایم کے لاہور جلسہ کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے ڈویژنل و ضلعی صدور کو ہدایات جاری کر دیں۔پنجاب کے 9 ڈویژن میں اراکین صوبائی اسمبلی کو متحرک کرنے کے لیے انچارج مقرر کر دیئے گئے۔
شاہد خاقان عباسی راولپنڈی ڈویژن پرویزرشید سرگودھا ڈویژن جاوید لطیف لاہور اور رانا ثنا اللہ فیصل آباد ڈویژن کے انچارج مقرر.احسن اقبال گوجرانوالہ ڈویژن ملک ندیم کامران ساہیوال ڈویژن سردار اویس لغاری ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے انچارج ہوں گے۔
دوسری جانب خرم دستگیر اور عبدالرحمن کانجو ملتان بلیغ الرحمان اور سعود مجید بہاولپور ڈویژن کے انچارج مقرر کردیئے گئے،ڈویژن انچارج تمام صوبائی حلقوں کے ایم پی اے اور ٹکٹ ہولڈر سے رابطہ کریں گے۔
ڈویژن انچارج تمام صوبائی حلقوں کے اراکین اسمبلی اور ٹکٹ ہولڈر کو پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کے حوالے سے متحرک کریں گے.ہر صوبائی حلقے سے 200 افراد کی فہرست متعلقہ ڈویژنل انچارج کو پہنچائی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق ان 200 افراد کو لاہور لانے کے لیے روٹ کا تعین ٹرانسپورٹ کا انتظام اور ٹھیک وقت پر لاہور پہنچنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا جائے گا۔خرم دستگیر اور عبدالرحمان کانجو نے آج ملتان ڈویژن کے ایم پی ایز اور ٹکٹ ہولڈرز کی میٹنگ طلب کرلی۔