پی ڈی ایم کے بہاولپور کے شو میں طاقت کی کمی تھی، شاہ محمودقریشی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM lacked 'power' in Bahawalpur show: FM Qureshi

اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن جماعتوں کے گزشتہ روز ہونیوالے جلسے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہاولپور میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیاسی شو میں طاقت کا فقدان ہے۔

ایک بیان میں وزیر خارجہ نے سوال کیا کہ جنوبی پنجاب کے فنڈز کس کے دور میں غیر منصفانہ طور پر کہیں اور خرچ ہوئے تھے؟، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جنوبی پنجاب سے متعلق اپنے دور میں دو بڑے فیصلے لئے ہیں۔ ایک تو نچلی سطح تک طاقت کی منتقلی اور دوسرا جنوبی پنجاب کی ترقی اور تعمیر کے لئے خصوصی فنڈز مختص کرنا تھا۔

انہوں نے بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان نے اپنی ہندوتوا پالیسی کی وجہ سے سیکولرازم کے تصور کو دفن کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی میڈیا کھلے عام بھارت پر تنقید کر رہا ہے۔ ہندوستان میں اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیا جارہا ہے اور کسان بھی وہاں احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان 31 جنوری تک استعفیٰ دیں یا لانگ مارچ کیلئے تیار رہیں، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی دہشت گردی کو ثبوت کے ساتھ بے نقاب کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے شواہد پیش کردیئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر اٹھانا جاری رکھے گا اور تحریک خود ارادیت کامیاب ہوگی۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے جنیوا میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور ہیومن رائٹس کمشنر کو بھی خطوط لکھے ہیں جس میں کشمیر میں موجود تمام سیاسی قیدیوں کے آزادانہ اور منصفانہ مقدمے کی سماعت اور جلد از جلد رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

Related Posts