پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جبکہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے، شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (دوسرا حصہ)
zia-1
پانچ صہیونی انتہاپسندوں میں پھنسا ٹرمپ (پہلا حصہ)
"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید
لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، حکمران امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جب کہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج 70 وزرا 2 کے اضافے کے بعد تعداد میں 72 ہوگئے ہیں۔ لوگ سیلاب اور ڈینگی سے مررہے ہیں، یہ امریکا کے مہنگے ترین ہوٹلوں میں قیام کررہے ہیں۔

ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ایک تقرری سب پر بھاری ہوگئی ہے۔ وقت آنے پر صوبائی اسمبلیاں توڑی جاسکتی ہیں۔ پی ڈی ایم الیکشن سے بھاگ رہی ہے جب کہ الیکشن ہی ملکی استحکام کا واحد حل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمران خان اور فواد چوہدری کیخلاف کارروائی سے روک دیا

انہوں نے رات گئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بارے میں کہا کہ رات 2 بجے پٹرول پر شب خون مار کے 1.50 روپے اضافہ کردیا ہے۔ ہر روز روپے کی قدر میں کمی،اجناس، پٹرول اور بجلی میں اضافہ ہورہا ہے۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ طاقتور بے قصور اور غریب قصوروار ٹھہرے ہیں۔ الیکشن کی طرف جانا ہے یا بند گلی میں، اس کا فیصلہ ہونے والا ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ہائی کورٹ نے پیناڈول دلائی، اب آٹا بھی دلائے۔

Related Posts