پشاور: پاکستان کی سیاست میں ایک بار پھر نیا موڑ آگیا، اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کیخلاف حکمراں جماعت تحریک انصاف سے اتحاد کرلیا ہے۔
سینئر صحافی نذیر لغاری کے مطابق پی ڈی ایم اورپی ٹی آئی اتحاد کرکے پشاور میں مئیر کا متحدہ الیکشن لڑ رہے ہیں، ان کے سامنے پی پی پی ہے۔
ادھرلانگ مارچ ،دھرنا، تحریک، احتجاج تین ماہ آگے چلا گیا اُدھر پی ڈی ایم پی ٹی آئی سے اتحاد کرکے پشاور میں مئیر کا متحدہ الیکشن لڑ رہے ہیں، ان کے سامنے پی پی پی ہے۔واہ کیا جوڑ ہے۔پی ایم ایل+جےیوآئی+پی ٹی آئی=پی پی پی، واہ واہ واہ واہ
شو کاز کس نے دیاتھا؟کس لئے دیاتھا— Nazir Leghari (@NazirLeghari) December 9, 2021
واضح رہے کہ پی ڈی ایم حکومت مخالف اتحاد ہے اور اس میں شامل اپوزیشن جماعتوں نے آئندہ سال مارچ میں مہنگائی مارچ کا اعلان کیا ہے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی پی ڈی ایم سے الگ ہوچکی ہے۔
یاد رہے کہ 6دسمبر کوسربراہ پی ڈی ایم مولانافضل الرحمان نے حکومت کے خلاف مارچ کااعلان کرتےہوئےکہاتھاکہ 23 مارچ کوملک بھر سے لوگ اسلام آباد پہنچنا شروع ہوجائیں گے۔
پی ڈی ایم کےسربراہی اجلاس کےبعدمیڈیاسےگفتگ وکرتے ہوئےمولانافضل الرحمان نے کہاکہ یہ لانگ مارچ ایک دن کا ہوگا یااس سے زیادہ دن کایہ فیصلہ بعد میں کیاجائےگالیکن یہ حکومت کےخلاف بہت بڑامظاہرہ ہوگا۔
مزید پڑھیں:کراچی کی ترقی کے حوالے سے کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کروں گا، بلاول بھٹو زرداری