مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا
مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت آج ہونے والے پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں اہم موضوعات پر گفت و شنید ہوگی۔

باوثوق ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارٹی قیادت پی ڈی ایم کے اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں ماضی کی طرح شریک نہ ہونے کے فیصلے پر قائم ہے۔

مولانا فضل الرحمان کی زیرِ صدارت آج ہونے والے پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ(ن)، عوامی نیشنل پارٹی، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوں گے۔

فضل الرحمان کی زیرِ صدارت پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال، اندرونی معاملات اور معاشی مشکلات پر مشاورت اور آئندہ کے لائحۂ عمل پر فیصلے ہوں گے۔

خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے حکومت کی جانب سے بنائی گئی تمام انتخابی اصلاحات مسترد کر دیں۔

ن لیگ کے سیکریٹریٹ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 3 ماہ بعد ساڑھے 4 گھنٹہ کا طویل اجلاس مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت آج سے 10 روز قبل ہوا۔

اجلاس میں لندن سے مسلم لیگ ن کے تاحیات سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف اور لاہور سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: پی ڈی ایم کا حکومت کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان

Related Posts