پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان آج ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے ملاقات کرینگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PDM Chief to meet MQM-P leaders in Karachi today

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ فضل الرحمان آج بہادر آباد میں ایم کیو ایم کے مرکزی دفتر کا دورہ کریں گے۔

مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مولانا فضل الرحمان وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ایم کیو ایم کی قیادت سے حمایت کی درخواست کرینگے۔

گزشتہ روز اپوزیشن کے وفد کی ایم کیو ایم کے رہنماؤں سے پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات میں سیاسی صورتحال، تحریک عدم اعتماد سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں ایم کیو ایم اور دیگر جماعتوں میں ہونے والی ملاقاتوں اور پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق اپوزیشن وفد میں اختر مینگل، احسن اقبال، ایاز صادق، رانا ثناء اللہ اور خواجہ سعد رفیق شامل تھے جب کہ پیپلز پارٹی کے خورشید شاہ اور سہیل انور سیال بھی شامل تھے۔ایم کیو ایم کے وفد میں سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، وسیم اختر اور امین الحق شامل تھے۔

مزید پڑھیں:مولانا فضل الرحمان کراچی پہنچ گئے،مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات

مزید یہ کہ پی پی پی اور اے این پی 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں پی ڈی ایم کے ساتھ شامل ہوں گی۔

پی پی پی اور اے این پی دونوں ابتدائی طور پر پی ڈی ایم کا حصہ تھے جب پچھلے سال اس کی تشکیل ہوئی تھی لیکن بعد میں دونوں پارٹیوں نے اسمبلیوں سے استعفوں پر اختلافات پر اپنے راستے الگ کر لیے تھے۔

Related Posts