پی ڈی ایم کا 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان
پی ڈی ایم کا 29 جولائی کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان

کراچی: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا 29 جولائی 2021 بروز جمعرات کو کراچی میں جلسہ عام کا اعلان، جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں پی ڈی ایم میں شامل تمام جماعتوں کے صوبائی ذمہ سندھ کا اہم اجلاس جے یو آئی کے صوبائی سیکریٹری جنرل مولانا راشد محمود سومرو کی صدارت میں جے یو آئی بزنس فورم کے صدر امین اللہ کی رہائشگاہ پر منعقد ہوا۔

اجلاس میں مسلم لیگ ن کے سندھ کے صدر شاہ محمد شاہ، سینئر نائب صدر علی اکبر گجر، قومی وطن پارٹی کے سردار احمد نواز، پشتونخواہ میپ کے محمد سکندر خان ، مرکزی جمعیتِ اہلحدیث کے مولاںا محمد یوسف قصوری، جے یو پی کے مولانا غلام غوث صابری ، نیشنل پارٹی کے مجید ساجدی ، جبکہ جے یوآئی کے مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ، صوبائی نائب امیر مولانا عبدالکریم عابد، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات سندھ محمد سمیع الحق سواتی ودیگر نے شرکت کی ۔

پی ڈی ایم سندھ کے قائدین نے واضح کیا کہ جعلی حکمرانوں کیخلاف عوامی تحریک سے سندھ میں نئی روح پھونکی جائے گی۔ اور حکمران جلد منطقی انجام تک پہنچیں گے ، 29 جولائی کو کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ عام تاریخ ساز ثابت ہوگا۔ اجلاس میں جلسہ عام کا کامیابی کیلئے مختلف کمیٹیوں کے قیام پر اتفاق کیا گیا جس کا اعلان جلد اتفاق رائے سے  کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : نسلا ٹاور کو گرانے سے متعلق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کا تحریری حکم نامہ جاری

Related Posts