شہر میں پانی کی سپلائی بہتر بنانے کیلئے غیر قانونی کنکشن ختم، ہائیڈرنٹس بند کرنیکا فیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
پینشن نہیں، پوزیشن؛ سینئر پروفیشنلز کو ورک فورس میں رکھنے کی ضرورت
Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

CM murad slams federal government's policies

کراچی : وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت میں پی سی آئی سی کے اجلاس میں شہر میں واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

اجلاس میں وزراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیربلدیات ناصر شاہ ، وزیرتعلیم سعید غنی، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی، کمشنر کراچی ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹر لوکل گورنمنٹ، سیکریٹری ٹرانسپورٹ ، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی اور وفاقی وزیراسد عمر اور امین الحق شریک ہوئے،کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز ، جی سی او ، کمانڈر ایف ڈبلیو او اور دیگر شریک ہوئے۔

اجلاس کےدوران چیئرمین پی اینڈ ڈی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کے ڈبلیو ایس بی ھالیجی 65 ایم جی ڈی واٹر سپلائی اسکیم کی گنجائش کو بڑھا کر 130 ایم جی ڈی کرنے پر کام کررہی ہے۔

کمیٹی کراچی میں واٹر سپلائی ، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ، اسٹروم واٹر ڈرین، ماس ٹرانزٹ سسٹم اور امپرومنٹ آف انٹرنل روڈ پر کام کررہی ہے ۔

اجلاس میں شہر میں واٹر سپلائی سسٹم کو بہتر کرنے پر اتفاق کرتے ہوئے وال مین سسٹم کو بہتر کرنے، غیر قانونی کنکشن ختم کرنے اور ہائیڈرنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاجبکہ کے فور پروجیکٹ کی تمام رکاوٹیں دور کر کے دوبارہ کام شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:کراچی کی 300 صنعتیں کے ڈی اے کے 1.5 ارب گراؤنڈ رینٹ کی مقروض نکلیں

اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ لوکل گورنمنٹ ڈپارٹمنٹ ایس تھری پروجیکٹ کو ریوائز کرے گا،کے ایم سی ایڈمنسٹریٹر کو ہدایت دی گئی کہ وہ گھوسٹ ملازمین سے نجات حاصل کریں اورکے ایم سی کو ایک بہترین ادارہ بنائیں۔

اجلاس میں ایس ایس ڈبلیو ایم اے کو ہدایت کی گئی کہ جو کمپنیاں بہتر صفائی نہیں کر رہیں اُن کا کنٹریکٹ منسوخ کردیاجائے۔

Related Posts