لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کا ایشیا کپ 2023ء کیلئے ہائبرڈ ماڈل منظور کرلیا گیا۔
ایشین کرکٹ کونسل نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی تجویز مان لی ہے۔ ایشیا کپ 31 اگست سے 17 ستمبر تک لاہور اور سری لنکا میں ہوگا۔
Dates and venues have been finalised for the Asia Cup 2023! The tournament will be held from 31st August to 17th September in a hybrid model – with 4 matches being held in Pakistan and the rest in Sri Lanka! https://t.co/bvkfSSAp9w#AsiaCup #ACC
— AsianCricketCouncil (@ACCMedia1) June 15, 2023
ایونٹ میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں شریک ہوں گی، ایشیا کپ میں مجموعی طورپر تیرہ میچز ہوں گے جن میں سے ابتدائی چار میچز لاہور میں کھیلےجائیں گے۔
سعودی ولی عہد کا کرکٹ کے فروغ کیلئے پاکستان کی خدمات حاصل کرنیکا فیصلہ
فائنل سمیت نو میچز کی میزبانی سری لنکا کرے گا، بھارت کے پاکستان آنے سے انکار کے بعد پی سی بی نے دو مقامات پر ایشیا کپ میزبانی کرنے کی تجویز دی تھی کہ بھارت نیوٹرل مقام پر اپنے میچز کھیل لے۔