قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد
قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کی سالگرہ، کرکٹ بورڈ کی مبارکباد

قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ بیٹنگ آل راؤنڈر اظہر علی نے زندگی کی 37بہاریں دیکھ لیں، کرکٹ بورڈ نے سالگرہ کے موقعے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کرکٹ بورڈ نے اظہر علی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ دائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بیٹر اظہر علی نے اپنے ملک پاکستان کی 144انٹرنیشنل میچز میں نمائندگی کی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایس ایل 7، کراچی کنگز نے 8میچز کے بعد پہلی فتح حاصل کرلی

ٹوئٹر پیغام میں کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اظہر علی نے 144 میچز میں 8 ہزار 566 رنز بنائے اور بالر کی حیثیت سے 12 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اظہر علی نے سب سے زیادہ 302 رنز ویسٹ انڈیز کے خلاف بنائے۔  

کرکٹ بورڈ نے سابق ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بتایا گیا ہے کہ سابق ٹیسٹ کپتان نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کے دوران 20 نصف سنچریاں اور 10سنچریاں اسکور کیں۔

پی سی بی کی شیئر کی گئی ویڈیو میں اظہر علی 80 سے لے کر 140 کلومیٹر تک کی رفتار سے کی گئی گیندوں کو بھی مہارت سے کھیلتے نظر آئے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف 302 رنز کی اننگز اظہر علی نے اکتوبر 2016 میں کھیلی تھی۔ 

 

Related Posts