لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے سوال کیا کہ پاکستان کیلئے ٹیسٹ میچز میں سب سے زیادہ وکٹیں قومی ٹیم کے کس کھلاڑی نے لیں جس کا جواب کچھ گھنٹوں کے بعد پی سی بی نے خود دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آج صبح پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوال کیا کہ ٹیسٹ میچز کے دوران پاکستان کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی طرف سے کھیلتے ہوئے سب سے زیادہ کس کھلاڑی نے وکٹیں لیں اور خود ہی اشارہ بھی دیا کہ وسیم اکرم نے سب سے زیادہ 414 وکٹیں لی ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے ٹوئٹر صارفین کو چند گھنٹوں کا وقت دیا گیا جس کے دوران انہیں بتانا تھا کہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر سب سے زیادہ وکٹیں پاکستان کے کس کھلاڑی نے لیں؟ جس پرچند ٹوئٹر صارفین نے بالکل درست جواب دیا جس کی تائید کرکٹ بورڈ نے بھی کی۔
بعد ازاں پی سی بی نے خود بتایا کہ پاکستان کیلئے سب سے زیادہ 414 وکٹیں وسیم اکرم نے لیں جبکہ دوسرے نمبر پر وقار یونس ہیں جنہوں نے 373 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ تیسرے نمبر پر وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان ہیں جنہوں نے 362 غیر ملکی کھلاڑیوں کو ٹیسٹ میچز کے دوران پویلین کی راہ دکھائی۔
Most wickets in Tests for Pakistan ????????
????Wasim Akram 414 wickets
????Waqar Younis 373 wickets
????Imran Khan 362 wickets pic.twitter.com/lyJOE4MkDw— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) June 3, 2020