پی سی بی کا ابرار احمد کی انجری سے متعلق بیان

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کا ابرار احمد کی انجری سے متعلق بیان
پی سی بی کا ابرار احمد کی انجری سے متعلق بیان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسپنر ابرار احمد کی صحت یابی سے متعلق پاکستان کرکٹ بور ڈنے اپڈیٹ جاری کردی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کی انجری میں نمایاں طور پر بہتری آئی ہے اس کے باوجود اسپنر کا 25 دسمبر کو فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بور ڈکے مطابق ابرار احمد نے فی الحال بولنگ شروع کردی ہے، اسپنر کی انجری کی نوعیت اور ٹیسٹ میچ میں اسپنر سے کام کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے وہ فی الحال تیار نہیں۔

پاکستان کرکٹ بور ڈ کا کہنا ہے کہ ابرار احمد کے فٹنس ٹیسٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے اُن کی ٹیم میں واپسی کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دورہ آسٹریلیا پر موجود قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے اسپنر نعمان علی بھی ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ محمد نواز کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

ٹیسٹ سیریز کے لیے نعمان علی کی جگہ محمد نواز اسکواڈ میں شامل

ذرائع کے مطابق قومی ٹیم کے اسپنر نعمان علی کا اپینڈیکس کی تشخیص کے بعد آپریشن کیا گیا، ڈاکٹرز نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Related Posts