یوم آزادی پر جاری کی گئی پی سی بی کی ویڈیو سے عمران خان کو نکال دیا گیا، مداح برہم

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: پاکستان کے 76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک ویڈیو جاری کی، ویڈیو کو دیکھ کر شائقین کرکٹ کافی مشتعل ہوگئے کیونکہ ورلڈ کپ جیتنے والے کپتان عمران خان پاکستان کرکٹ کی کامیابیوں کا جشن منانے کی ویڈیو میں شامل نہیں تھے۔

خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان اور کمنٹیٹر عروج ممتاز خان نے اس نکتے پر روشنی ڈالی کہ 1992 کا ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں شامل دیگر کھلاڑی تو دکھائے گئے لیکن عمران خان کو نہیں دکھایا گیا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں یاد تازہ کرتے ہوئے، 1992 کے ورلڈ کپ کی جیت کی 11 تصاویر اور ایک بھی تصویر میں اس عظیم ترین کا ذکر نہیں جس نے ملک کے لیے کھیل کھیلا ہو۔

عروج ممتاز نے مزید لکھا کہ عمران خان عالمی کھیل کے عظیم ترین کھلاڑیوں میں سے ایک کے طور پر تاریخ میں درج کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان کے محمد آصف نے عالمی اسنوکر چیمپئن کو شکست دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ”ایکس“ پر شیئر کی گئی ویڈیو قائداعظم محمد علی جناح کے ایک اقتباس سے شروع ہوتی ہے اور 1952 میں کھیلے گئے بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کے ڈیبیو کو دکھاتی ہے، اس کے بعد ویڈیو میں 1992 کا ورلڈ کپ، چیمپئنز ٹرافی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کی جیت کے مناظر دکھائی جاتے ہیں۔

حالانکہ ویڈیو میں عمران خان کو ورلڈ کپ ٹرافی تھامے ہوئے ایک لمحے کے لیے دکھایا گیا، جسے کئی مداحوں نے ہائی لائٹ بھی کیا، تاہم، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ویڈیو میں پی ٹی آئی کے سربراہ کو زیادہ توجہ دی جانی چاہیے تھی۔

واضح رہے کہ عمران خان 5 اگست کو توشہ خانہ فوجداری کیس میں سیشن جج کی طرف سے سزا سنائے جانے کے بعد اٹک جیل میں قید ہیں،سوشل میڈیا صارفین انھیں ویڈیو میں نہ دکھانے پر پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

آئیے سوشل میڈیا صارفین کے تبصروں پر ایک نظر ڈالیں:

Related Posts