پی سی بی کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر، معاملات خراب ہو رہے ہیں۔مدثر نذر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی سی بی کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر، معاملات خراب ہو رہے ہیں۔مدثر نذر
پی سی بی کی پالیسیاں سمجھ سے بالاتر، معاملات خراب ہو رہے ہیں۔مدثر نذر

سابق ڈائریکٹر پی سی بی (اکیڈمیز اور گیم ڈویلپمنٹ) مدثر نذر نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی موجودہ پالیسیاں سمجھ سے بالاتر ہیں جن پر عمل سے پاکستان میں کرکٹ کے معاملات خراب ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز مدثر نذر نے پی سی بی پر تنقید کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ٹی وی پر جو لوگ پی سی بی پر تنقید کرتے ہیں انہیں ملازمتیں دی گئیں جبکہ جنہیں فارغ کیا وہ بولنے لگیں گے۔ جب ہم نے ان کوچز کی بات کی تو چیئرمین احسان مانی اور چیف ایگزیکٹو کی طرف سے سخت مخالفت ہوئی۔

بیان میں مدثر نذر نے کہا کہ جن کی مخالفت کی جارہی تھی، اب انہی میں سے لوگوں کو منتخب کرکے رکھ لیا گیا۔ فیصلے نیک نیتی سے نہیں ہو رہے۔ ذاتی پسند ناپسند کو بنیاد بنا کر اہم فیصلے کیے جاتے ہیں۔ کوچ کے تعلیمی نظام کو تباہ کیا گیا، مصباح، یوسف، یونس اور دیگر کرکٹرز پہلے کوچنگ کورس میں دلچسپی لے رہے تھے۔

سابق ڈائریکٹر اکیڈمیز نے کہا کہ کوچنگ کورس کیلئے دیگر ممالک سے بھی لوگ پاکستان آ رہے تھے۔ انٹرنیشنل اور ایشین کرکٹ کونسل نے بھی کوچنگ کورس کی تعریف کی۔ جب ہم چلے گئے تو کرکٹ بورڈ ریورس گیئر میں آگیا۔ پی سی بی نے کوچنگ ایجوکیشن پروگرام ختم کرکے ملک میں کرکٹ کے ساتھ ظلم کیا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اہم فیصلے کرتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو اہم ذمہ داریاں سونپ دیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلیٰ کارکردگی مرکز (ہائی پرفارمنس سینٹر) اور صوبائی ٹیموں کیلئے کوچز شارٹ لسٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت سابق کپتان محمد یوسف کو ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داری دے دی گئی۔

مزید پڑھیں: کرکٹ بورڈ کے اہم فیصلے،  ذمہ داریاں دے دی گئیں

Related Posts