پی سی بی کا راولپنڈی میں جاری غیرمنظورشدہ ٹورنامنٹ کا نوٹس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید اور سائنسی تقاضے اپنائے جانے لگے
نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں جدید اور سائنسی تقاضے اپنائے جانے لگے

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کو معلوم ہوا ہے کہ فیصل ٹاؤن راولپنڈی میں ایک غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا ہے، جس کے میچز ایک جوا ساز ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیے جارہے ہیں۔

 پی سی بی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس نے اس غیر منظور شدہ ٹورنامنٹ  کے لیے اپنے کسی ڈومیسٹک کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کو این او سی جاری نہیں کیا ہے۔

چونکہ یہ ایک غیرمنظور شدہ ٹورنامنٹ ہے لہٰذا پی سی بی ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 2020-21 میں شرکت کرنے والے تمام کھلاڑیوں، ایمرجنگ کرکٹرز اور میچ آفیشلز کو یقین دلانا چاہتا ہے کہ اگر وہ مستقبل میں پی سی بی کے ماتحت منعقدہ کسی بھی قسم کی کرکٹ کھیلنےکے خواہشمند ہیں تو وہ پابندی سے بچنے کے لیے اس ٹورنامنٹ سے دور رہیں۔

علاوہ ازیں، پی سی بی کا اینٹی کرپشن یونٹ اس ٹورنامنٹ پر نظر رکھے گا اور اگر کسی بھی قسم کی بدعنوانی سامنے آئے گی تو اس سے پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے تحت نمٹا جائے گا۔  

یہ بھی پڑھیں : ڈپریشن کے شکار افراد گردوں کے امراض کا جلد شکار ہوجاتے ہیں، نئی تحقیق

Related Posts